یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شام کے دورے پر روانگی سے پہلے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس سفر کو ایران اور شام کے اسٹریٹیجک تعلقات کے عین مطابق قرار دیا اور کہا آج یہ بات سب پر واضح ہو گئی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی بنیاد عقلیت، تدبر ، راستبازی، انصاف اور مزاحمت پر مبنی ہیں۔
رئیسی نے کہا کہ آج خطے میں سب جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مضبوط ستون ہے جس ستون پر سب بھروسہ کرسکتےہیں ۔