یہ بات مرتضی شاہمیرزایی نے آج بروز پیر ایرانی پیٹرو کیمیکل صنعت کی 14ویں بین الاقوامی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال میں پیٹرو کیمیکل کے 10 منصوبے کا افتتاح کیا جائے گااور یہ منصوبے مئی سے تیار ہو جائیں گے اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کے لیے ہر ماہ اوسطاً ایک منصوبہ کا افتتاح ہوگا۔
شاہمیرزایی نے کہا کہ فی الحال، 70 پیٹرو کیمیکل کمپلیکس 550 قسم کے پولیمر اور کیمیائی مصنوعات تیار کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹرو کیمیکل صنعت کی نصب شدہ صلاحیت 92 ملین ٹن سالانہ ہے لیکن کارکردگی کم ہے۔