تہران، ارنا – بادشاہ عمان نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

بادشاہ عمان سلطان ہیثم بن طارق نے آج بروز ہفتہ اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

ترکمانستان کے صدر ' سردار بردی محمداف'، ازبک صدر 'شوکت میرضیایف'نے بھی آج ایرانی صدر کو الگ الگ پیغامات میں مبارکباد پیش کی۔

حالیہ دنوں میں ہندوستان کے وزیر اعظم، آذربائیجان کے صدر، کویت کے امیر، قازقستان کے صدر، تاجکستان کے صدر، ازبکستان کے صدر، متحدہ عرب امارات کے امیر اور نائب نے عید کی آمد پر الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔