یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔
ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان 130 سال پرانے سفارتی تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے پر زور دیا۔
صدر رئیسی نے یورپی ریاستوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گرد اور علیحدگی پسند گروپوں کی مدد اور ان کی حوصلہ افزائی بند کریں۔
ڈی کرو نے اپنی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے باہمی معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف میدانوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 21 اپریل 2023 - 15:01
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے مختلف سائنسی، تکنیکی، صنعتی اور زرعی شعبوں میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان رابطوں اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔