تہران، ارنا – ایرانی صوبے خراسان رضوی کے شہر تایباد کے گورنن نے کہا ہے کہدوغارون بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی ایران آمد ان کے انخلاء سے دوگنی ہے۔

یہ بات مہدی دوندہ نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتکو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی دوغارون بارڈر سے افغان شہریوں کی قانونی آمد کی تعدادت تقریبا ان کے نکلنے سے دوگنی ہے۔

دوندہ نے کہا کہ اوسطاً 3500 غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ قانونی طور پر رضوی خراسان کی دوغارون سرحد سے ایران آتے ہیں جن میں سے 2000 سے زائد لوگ ایران میں داخل ہوتے ہیں اور 1000 سے زائد افراد ایران سے افغانستان جاتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu