بوشہر، ارنا – سپاہ پاسداران کی بحری فورسز نے خلیج فارس کے پانیوں میں 10 لاکھ اور 450 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جہاز کو پکڑ لیا۔

یہ بات جنرل رمضان زیرراہی نے ہفتہ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحری فورسز نے خلیج فارس کے پانیوں میں 10 لاکھ اور 450 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جہاز کو پکڑ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ خلیج فارس کی سیکورٹی کو یقینی بنانا سپاہ پاسداران کی بحری فورسز کے اہم ترین مشنوں میں سے ایک ہے۔

جنرل رمضان زیر راہی نے کہا کہ اس سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے پاس دیگر فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مناسب تعاون اور ہم آہنگی ہے جو اسمگلنگ سے نمٹنے کے معاملے میں یہ تعاون نمایاں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سپاہ پاسداران کی بحری فورسز نے گزشتہ سال کے دوران ایک ملین اور 600 ہزار اسمگل شدہ ایندھن کو خلیج فارس میں قبضے میں لے لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu