تہران، ارنا - ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن انہوں نے ایران کے واحد ریڈیو فارماسیوٹیکل پروڈیوسر پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جو اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ مغرب والوں کے لئے انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

یہ بات محمد اسلامی نے جمعہ کے روز نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کا جھوٹا الزام لگایا اور اس بے بنیاد الزام کے تحت اس ملک پر پابندیاں عائد کیں اور گزشتہ ایرانی سال میں تناؤ اور دباؤ کو اپنے عروج پر پہنچایا۔

اسلامی نے کہا کہ ایران کے دشمن ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن انہوں نے ایران کی واحد ریڈیو فارماسیوٹیکل کمپنی پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ مغربی ممالک کے لیے انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلی اور گرین ہاؤس گیسوں کے خاتمے کے عالمی عزم کے مطابق، ہم نے 10,000 میگاواٹ جوہری بجلی پیدا کرنے کے اہداف مقرر کیے ہیں جو شیڈول کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu