تہران، ارنا – روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لاوروف اور امیرعبداللہیان 29 مارچ کو ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریا زاخارووا نے آج اعلان کیاکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 29 مارچ کو ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

فریقین اس ملاقات میں جوہری معاہدے، شام، افغانستان، جنوبی قفقاز اور کیسپین سمندر کے علاقے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فریقین ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کیلیے حالیہ معاہدے کے بعد مشرق وسطی میں حالات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu