خواتین کے بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا پیر کے روز انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ان مقابہوں میں ایرانی خاتون کھیلاڑی آتنا فیضی نے49 کلوگرام کے زمرے میں مجموعی طور پو 145 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
71 کلوگرام کے زمرے میں الہہ رزاقی نے ایک طلائی اور فاطمہ کشاورز نے بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
سیدہ الہام حسینی نے بھی 81 کلوگرام کے زمرے میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔