تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے دارالحکومت تہران میں مہدی کلینک میگا ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔


1000 بستروں پر مشتمل اسپتال کا افتتاح بدھ کے روز ایک تقریب میں کیا گیا جس میں رئیسی اور ایران کے وزیر صحت بہرام عین اللہی نے شرکت کی۔
مہدی کلینک، ایران اور مغربی ایشیا کے خطے کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے، جس میں 204 انتہائی نگہداشت کے بستر، 110 ایمرجنسی یونٹ بیڈ اور بیرونی مریضوں کی خدمات کے لیے 42 بستر ہیں۔
18 منزلہ ہسپتال تہران کے مرکز میں ایک گنجان آباد ضلع میں 108,000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ یہ 1979 میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے ایران میں صحت کی دیکھ بھال کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
ہسپتال 380 ڈاکٹروں اور میڈیکل پروفیسرز کی مستقل خدمات استعمال کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu