تہران، ارنا - اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے  2022 کو ایران میں گندم کی پیداواری میں 20 فیصد اضافہ ہونے کا علان کرتے ہوئے کہا کہ ایران 2022 میں دنیا میں گندم پیدا کرنے والا 13 واں بڑا ملک بن گیا۔

اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے  2022 کو ایران میں گندم کی پیداواری میں 20 فیصد اضافہ ہونے کا علان کرتے ہوئے کہا کہ ایران 2022 میں دنیا میں گندم پیدا کرنے والا 13 واں بڑا ملک بن گیا۔

 اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زراعت کے امور (فائو)  (FAO) نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دنیا میں گندم کی پیداواری رواں عیسوی سال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد کمی کے ساتھ 784 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

2022 میں دنیا کی زرعی پیداوار پر یوکرین جنگ کے اثرات کے باوجود، اس سال عالمی گندم کی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ شرح 794 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ 2021 میں دنیا میں گندم کی کل پیداوار کا تخمینہ 778 ملین ٹن تھا۔

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زراعت کے امور (فائو نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ ایران اس سال 13 ملین ٹن گندم پیدا کرے گا جس میں 2022 کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

2022 میں چین نے 137.7 ملین ٹن گندم کی پیداوار کے ساتھ پہلی پوزیشن ، یورپی یونین نے 134.5 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ دوسری پوزیشن اور بھارت نے بھی 106.8ملین ٹن پیداوار کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu