جنیوا، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان خیل پنتو سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جنیوا میں انسانی حقوق اور تخفیف اسلحہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے تسلسل میں منگل کی شام کو وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان خیل پنتو سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کراکس کے دوران وینزویلا کے وزیر خارجہ اور صدر کے ساتھ اپنی اچھی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ طے پانے والے معاہدوں پر بخوبی عملدرآمد ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے صدر مسٹر مادورو کو ایرانی صدر کے پرتپاک سلام کو پہنچایا اور اپنے ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔

امیرعبداللہیان نے انسانی حقوق کے معاملے میں بعض ممالک کے دوہرے معیاروں پر ایران اور وینزویلا کی عدم اطمینان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے دوستوں کے گروپ میں وینزویلا کا ایک اہم مشن ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ایران اور وینزویلا کے درمیان دوستانہ تعقلات کا حوہلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورہ کراکس کے بعد آپ کے حالیہ دورہ کراکس کے بعد ہم نے باہمی تعلقات کےفروغ کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تیل، توانائی، اقتصادی اور تجارتی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے دعوت کیلیے اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہاکہ مجھے امید ہے کہ باہمی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے معاہدوں پر عمل درآمد کیلیے جلد ہی تہران کا دورہ کروں گا۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کےچارتر کے دوستی گروپ میں وینزویلا کے کردار سے ایران کی حمایت کو سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت اور تقریر کے لیے ایک وفد کی سربراہی میں پیر کی صبح جنیوا پہنچے۔

ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس میں تقریرکی۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu