ایران کی فوج 15 خرداد اور سپاہ پاسداران کے 3 خرداد میزائل سسٹمز، جو ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے بنائے ہیں، نے کامیابی سے اہداف کو تباہ کر دیا۔
15 خرداد میزائل سسٹم نے دشمن اہداف کے خلاف حکمت عملی سے کام لیا اور حقیقی جنگی حالات میں ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے ذریعے انہیں کامیابی سے مار گرایا۔
3 خرداد میزائل سسٹم ایک فعال مرحلہ وار ریڈار سے بھی لیس ہے اور بیک وقت چار اہداف کو نشانہ بنانے اور آٹھ میزائل (ہر ہدف کے لیے دو میزائل) فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران نے بڑے پیمانے پر فضائی فوجی مشقیں شروع کیں جو ایران کی دو تہائی فضائی حدود کا احاطہ کرتی ہیں۔
مشترکہ مشقیں، جسے آسمان ولایت 1401 کا نام دیا گیا ہے، منگل کی صبح ملک کے شمال مغربی، مغربی، مشرقی، جنوبی، شمالی اور وسطی علاقوں میں شروع ہوئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 28 فروری 2023 - 14:02
تہران، ارنا - مشترکہ فضائی دفاعی فوجی مشقوں (آسمان ولایت 1401) کے دوران اہداف کو ملکی میزائل سسٹم کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔