تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے دائرے میں ہیں اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

یہ بات ناصر کنعانی نے اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات دونوں ممالک کے رہنماوں کے سیاسی ارادے پر مبنی ہیں اور ایران اور روس کے درمیان بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں۔

کنعانی نےدونوں ممالک کےدرمیان بہت اچھی اقتصادی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف اقتصادی، صنعتی، تجارتی، توانائی، نقل و حمل اور بینکنگ اور مالیاتی شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہم دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے شدہ فریم ورک کے اندر دن بہ دن ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کو دیکھیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے دائرے میں ہیں اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران یوکرین کی جنگ کے وہی آغاز سے یوکرائنی فریق اور روسی فریق کےساتھ گفتگو کر کے سیاسی کے طریقے سے اس بحران کے حل کی کوشش کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu