تہران۔ ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق اور اس کے مضافات میں بعض رہائشی عمارتوں پر صہیونی ریاست کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں بے شمار بے گناہ شامی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے صہیونی ریاست کے نئے حملوں اور شامی قوم کے خلاف داعش دہشت گرد گروہ کے حملوں کے سلسلے کا ذکر کرتے ہوئے ان دو دہشت گرد اداروں کے رابطے اور ہم آہنگی کو ایک فطری اور موروثی تعلق قرار دیا جو دو ہفتے قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے اثرات کا سامنا کرنے والی شامی قوم کی صورت حال میں اس ملک کے عوام کے دکھ درد میں شدت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے شام کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف مغربی ممالک کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا اور عالمی برادری اور ذمہ دار بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے رکن کے خلاف صہیونی دہشت گرد ریاست کی جارحیت کا فوری، سنجیدہ اور موثر جواب دیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu