تہران۔ ارنا- لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو شکست دینے کا خیال وہم کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس حساب کتاب کا نتیجہ ناکام ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصراللہ نے آج بروز جمعرات کو مزاحمت کے شہدا کی برسی کے موقع پر ایک بار پھر زاغب حرب، عباس الموسوی اور عماد مغنیہ کی شہادت پر ان کے خاندانوں کو تعزیت کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں ایرانی قوم اور قائد اسلامی انقلاب کو اسلامی انقلاب کی فتح کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد دے دی۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بہت سے مغربی اور عرب میڈیا نے اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایران کے ملین مارچ کی کوریج نہیں کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی دنیا نے ایران کے ملین مارچ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے بعض اشتعال انگیز اقدامات پر توجہ مرکوز کی۔

انہوں نے ایران کی شکست کے خیال پر توجہ دینے والوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو شکست دینے کا خیال وہم کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس حساب کتاب کا نتیجہ ناکام ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu