تہران۔ ارنا۔ چینی صدر نے منگل کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران، اس بات پر زور دیا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے قطع نظر ہر حال میں ایران سے تعاون اور دوستی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ارنا نے چینی نیوز ایجنسی گلوبال ٹائمز کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ شی جین پینگ نے صدر رئیسی سے ملاقات کے دوران، اس بات پر زور دیا ہے کہ  کسی بھی علاقائی اور بین الاقوامی ترقی اور تبدیلی کے باوجود چین ایران کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھے گا۔

اس کے علاوہ آج چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

انہوں نے چین اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ترقی اور پیشرفت کو تعمیری اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے اور مشرق وسطی میں استحکام کا باعث قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے باہمی تعلقات کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتے اور نہ ہی کسی تیسرے ملک کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی گزشتہ 18 مہینوں میں اپنے 10ویں غیر ملکی دورے پر منگل کی صبح، تہران کے وقت، چین کے دارالحکومت اور اس ملک کے دوسرے بڑے شہر بیجنگ پہنچ گئے؛ ایرانی صدر کے دورے چین کا بنیادی مقصد اقتصادی، سیاسی اور اسٹریٹجک ہے۔

چین کے صدر شی جن پینگ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی باضابطہ استقبالیہ تقریب چند گھنٹوں قبل چین کی قومی عوامی کانگریس کی عمارت میں منعقد ہوئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu