اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں انقلاب اسلامی کی 44 ویں سالگرہ اور 22 بہمن کے موقع پر عوام نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔ ایران بھر میں تکبیر کے نعروں اور صداؤں سے گونج اٹھا۔
21 بہمن کی شب میں ایران کے غیور اور بہادر عوام نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر تکبیر کے نعرے بلند کئے اور انقلاب اسلامی کی 44 ویں سالگرہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر نور افشانی بھی کی گئی۔
ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر اکیس اور بائیس بہمن کی درمیانی رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہیں۔
ایرانی عوام اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کرتے اور ایران کے دشمنوں اور سامراج کے منہ پر زوردار طمانچہ لگاتے ہیں۔