یہ بات ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک ٹویٹ میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ کئی مہینوں سے اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات کو حتمی شکل دینے اور ایک منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگرچہ امریکہ اور حال ہی میں تین یورپی ممالک وہم و گمان میں پھنسے ہوئے ہیں اور اور انہوں نے مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی۔