تہران، ارنا – زگریب کے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے پہلے دن کا اختتام ایرانی کھیلاڑی حسن یزدانی کی شاندار فتح کے ساتھ ہوا۔

عالمی فری اسٹائل کشتی میچز (بدھ) سے باضابطہ طور پر زگریب میں شروع ہوئے اور اتوار  تک جاری رہیں گے۔ اس مقابلوں کے پہلے روز رضا اطری نے 57 اور 61 کلوگرام کے زمروں میں 65، 70 اور یونس امامی نے 74 کلوگرام کے زمروں میں اور حسن یزدانی نے بھی 86 کلوگرام کے زمرے میں  اپنے حریفوں کے خلاف مقابلہ کیا۔

ایرانی نامور کھیلاڑیوں میں سے ایک حسن یزدانی ہے جس کے پاس 2016 کے ریو اولمپکس کا طلائی تمغہ اور 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کا چاندی تمغہ ہے ،انہوں نے اپنے پہلے میچ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی کو 10 -0 کے نتیجے کےساتھ ہرادیا۔

 یزدانی نے دوسرے اور ایک کوارٹر فائنل کے مرحلوں میں 0-11 کے نتیجے کے ساتھ آذری حریف کو ہرا کر سیمی فائنل کے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

انہوں نے سیمی فائنل میں امریکی حریف کو 10-0 کے ساتھ شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

انہوں نے فائنل میں بھی 13-2 کے نتیجے کے ساتھ جاپانی حریف کو ہراکر طلائی تمغہ جیت لیا۔

دو اور ایرانی کھیلاڑیوں رضا اطری اور یونس امامی نے بھی ترتیب میں طلائی اور چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu