یہ اجلاس قازقستان کے شہر آستانہ میں قازق حکام کے ساتھ ہونے والی مشاورت اور بامقصد ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے موثر انعقاد کے لیے 13ویں حکومت کی کوششوں کی بنیاد پر منعقد کیا جائے گا۔
ایرانی وفد میں سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندے، تاجروں اور اقتصادی کارکنوں کا ایک گروپ شامل ہیں، جس وفد کی سربراہی جہاد زراعت کے وزیر سیدجواد ساداتینژاد بھی کر رہا ہے۔
اس اجلاس میں فریقین زراعت کے مختلف شعبوں بشمول بندرگاہوں میں تعاون، بینکنگ، نقل و حمل اور ٹرانزٹ، تجارت کے حجم میں اضافہ، توانائی میں باہمی تعاون کا جائزہ لینے کے ساتھ کئی دستاویزات پر دستخط کیاجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ 2022 کے پہلے 10 مہینوں میں دنوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 450 ملین ڈالر تھااور اس عرصے کےدوران ملک کی برآمدات میں26.5 فیصد اضافہ اور درآمدات میں15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہاے