یہ بات جواد اوجی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آزاد اور مشترکہ گیس فیلڈز سے سب سے زیادہ گیس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو 13ویں حکومت میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ملکی تیل اور گیس کی صنعت میں ایک اچھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہمارے پاس آزاد اور مشترکہ گیس فیلڈز سے گیس کی پیداوار کی شرح سب سے زیادہ تھی۔
ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ہم نے ملک کی 21 ریفائنریز میں گیس پروسیسنگ کی جو کہ ایک منفرد ریکارڈ تھا۔