تہران، ارنا - یوکرینی وزیر داخلہ 'دنیس موناستیریسکی' اپنے نائب کے ساتھ کیف کے قریب ہیلی کاپٹر کے گرنے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

یوکرینی کے حکام نے اعلان کردیا کہ ایک ہیلی کاپٹر کیف کے مضافات میں ایک اسکول کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہلاک ہونے والوں میں وزیر داخلہ اور ان کے نائب بھی شامل ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق دوبچوں سمیت 18 افراد اس یوکرینی ہیلی کاپٹر کے گرنے کے واقعے میں ہلاک  ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu