تہران، ارنا – ایرانی صدر نے ملک میں موجود بہت سی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے دشمن کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور پابندیاں ایرانی قوم کے پختہ عزم کے سامنے بے اثر ہیں۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی جنہوں نے آج بروز جمعرات صوبے یزد کے عوام کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ملک میں موجود بہت سی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے دشمن کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور پابندیاں ایرانی قوم کے پختہ عزم کے خلاف بے اثر ہیں۔
رئیسی نے کہا کہ دشمنوں کے ہم پر تمام دباؤ کے باوجود آج ملک میں ترقی و خوشحالی کا راستہ جاری ہے، دشمن یہ نہیں چاہتا لیکن آپ (عوام ) چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اور دشمن مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ مستقبل بہت روشن ہے۔

ایرانی صدر نے خواتین کے حوالے سے کہا کہ آج ایرانی انقلاب کی بدولت ہماری خواتین کے پاس سماجی، سیاسی اور اقتصادی اقدار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواتین اور لڑکیاں، الہی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔
 

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu