تہران۔ ارنا۔ 1402 میں ایران سے حاجیوں کو حج بھیجنے کے لیے ایران کی حج و عمرہ کی تنظیم کے سربراہ اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سید صادق حسینی" نے 1402 کے حج تمتع سے متعلق مذاکرات کیلئے سعودی عرب کی حج و عمرہ کی تنظیم کیجانب سے دعوت پر ہفتہ کے روز کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔

 ایرانی حج و عمرہ تنظیم کے سربراہ اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت برائے حج 1402 پر مذاکرات اور مفاہمت انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئے اور فریقین نے اس سال کے حج سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

حج تمتع 1402 سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی تفصیلات حج و زیارت کی تنظیم کے سربراہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی وطن واپسی کے بعد بتائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے الاخباریہ نیوز ایجنسی نے بھی آج اعلان کیا کہ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ ان کے ملک کی حکومت عازمین حج پر کورونا پابندیاں عائد نہیں کرتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu