تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے شامی ہم منصب نے اتوار کی را کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی دلچسبی امور سمیت علاقے اور شام کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔

ارنا کے مطابق، اس گفتگو میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں مزید فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے اعلی حکام کے سنجیدہ عزم پر زور دیا۔

شام کے وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور موثر کردار اور آستانہ عمل سمیت اس ملک کے سیاسی بحران کے حل میں مدد کرنے کی تعریف اور شکریہ ادا کیا اور کسی بھی سیاسی اقدام میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu