تہران، ارنا – ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ بینکاری اور مالیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اعلی سطح وفد کے ساتھ قطری دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

محمد رضا فرزین ایک خصوصی وفد کی قیادت کرتے ہوئے قطر اور ایران کے درمیان مالیاتی لین دین اور بینکنگ تعاون کو بڑھانے کے لیے جمعرات کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور ڈاکٹر صفری نے بھی اس دورے میں شرکت کی ہے۔
فرزین نے خلیج فارس کے ساحلی ریاستوں کے ساتھ مالیاتی اور بینکنگ تعاملات کی توسیع کو ایجنڈے پر رکھا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu