تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے نائب وزیر خارجہ برائے علاقائی امور کے ساتھ ملاقات اور دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز تہران کے دورے پر آئے ہوئے محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران قطری نائب وزیر خارجہ نے ملک کے وزیر خارجہ کا پیغام امیرعبداللہیان کو پیش کیا۔
الخلیفی نے ایران کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے ملک کی تیاری کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے تہران اور دوحہ کے درمیان مختلف سیاسی، اقتصادی اور قونصلر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے ان معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا جن پر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت نے پہلے دستخط کیے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu