تہران، ارنا – ایک صہیونی نیوز سائٹ نے اتوار کی رات اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے مشرق میں ایک علاقے میں دھماکہ اور فائرنگ کی گئی ہے۔

فلسطینی سما نیوز ایجنسی کے مطابق عبرانی زبان کی نیوز سائٹ "مفزاکی راعم" نے رپورٹ دی ہے کہ "بتاح تکفا" کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ عبرانی زبان "کان" نے بھی اعلان کیا کہ "بتاح تکفا" کے علاقے میں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اس واقعے کو مجرمانہ قرار دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu