شامی سرکاری خبررسان ایجنسی (سانا) کے مطابق، امریکی قابض فورسز نے غیرقانونی المحمودیہ کراسنگ سے 65 ٹیکنرز اور الحسکہ کے شمال مشرقی کراسنگ الولید سے 30 ٹیکنرز کو چوری کرکے عراق میں داخل کیا۔
شامی حکام نے بدستور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کا مقصد، دہشتگردی کی حمایت اور شامی عوام کے وسائل کی چوری ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، قابض امریکی فورسز نے اس تیل وسائل کو الجزیرہ کے کھیتوں اور ملک کے مشرقی علاقے سے چوری کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2022 - 13:28
تہران۔ ارنا۔ امریکی قابض اور دہشتگرد فورسز نے شامی وسائل اور تیل کی چوری کے تسلسل میں 95 ٹینکرز کو غیر قانونی عراق میں منتقل کردیا۔