ارنا نے عدلیہ کے میڈیا شعبے کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ "ہیبت اللہ نژدی" نے کہا کہ نومبر میں حمید نوری کے وکلاء نے پہلی عدالت کی عالمی دائرہ اختیار کی صلاحیت پر اعتراض کیا تھا لیکن اب تک عدالت نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 11 سے 26 جنوری 2023 تک کیس کے دونوں فریق اپیل ججوں کے سامنے اپنے ثبوت پیش کریں گے۔
نوری کے خاندان کے قانونی مشیر نے مذکورہ کیس کی اپیل کے عمل کی مدت کے بارے میں کہا کہ یہ عمل کیس کو حتمی شکل دینے اور 2023 کے آخر تک جاری رہے گا۔
نژدی منش نے نوری کے وکلاء کی جانب سے اپیل کیس میں کئے گئے اقدامات سے متعلق کہا کہ موجودہ وکلاء سابقہ وکلاء سے زیادہ تجربہ اور علم رکھتے ہیں۔ یہ وکلاء پہلے بین الاقوامی قانون کے جہتوں پر مشتمل مقدمات میں کام کرتے تھے۔ اس کے علاوہ موجودہ وکلاء میں سے ایک سویڈن کے سابق وزیر انصاف ہیں۔
واضح رہے کہ حمید نوری اکتوبر 2019 کو سوئڈش پولیس کیجانب سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا انہیں وکیل کا انتخاب کرنے، اپنے اہل خاندان سے رابطہ کرنے اور ان سے ملنے اور عدالت میں گواہوں کو متعارف کرانے کے حق سے محروم رکھا گیا تھا، اور پچھلے ہزار دنوں کے دوران انہیں ڈاکٹر تک رسائی حاصل نہیں تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu