تہران، ارنا - ایرانی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مزاحمت دین اسلام کا اصلی محور ہے اور امریکی جنگ کے قابل نہیں اور ناکام ہوچکے ہیں۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی نے منگل کے روز شہید حاج حسن ایرلو کی شہادت کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت پر کوئی  حد نہیں ہے اور امریکہ دو دہائی کے دوران اپنے موقف کے ساتھ دنیا کی ایک طرفہ پن بنانے کے لئے کوشش کرتا ہے۔
جنرل قاآنی نے کہا کہ مجرم امریکہ کو ناجائز صہیونی ریاست کے ذریعہ پالا گیا تھا اور اس نے اپنے بعض گندگی بالخصوص سعودی عرب کو مسلمانوں کی زندگی میں ڈالا اور مغربی ایشیا میں 7 ہزار ڈالر نقصاں پہنچا۔
انہوں نے مغربی ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کو مزاحمت کا اصلی محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب نے دیکھا کہ امریکی جہاں بھی داخل ہوئے ناکامی کے ساتھ باہر نکل آئے۔
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ تمام مزاحمتی علاقے سمیت فلسطین، لبنان، شام، عراق اور یمن میں مظلوم عوام خالی ہاٹھوں کے ساتھ مسلح دشمنوں سے مقابلہ کرکے کامیاب ہو رہے ہیں کیونکہ انہوں نے بانی انقلاب اور رہبر معظم کی مکتب میں اپنا سبق سیکھا ہے۔
انہوں نے مزاحمت کو دشمنوں سے مقابلے کا اہم میدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست اصلی دشمن ہے اور دوسرے دشمن جیسا سعودی عرب ان کی گندگی ہے جسے کوئی قدر و قیمت نہیں رکھتا ہے۔
جنرل قاآنی نے کہا کہ امریکہ اور یورپ بزدلانہ جذبے کی وجہ سے جنگ کے قابل نہیں اور ناکام ہوچکے ہیں، امریکہ اصلی میدان میں سپلائی نہیں رکھتا ہے اور مسلسل ناکام ہوتا ہے اور یہ نعرہ نہیں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu