یہ بات عیسی زارع پور نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ناہید 1 اور 2 کے نام سے دو مواصلاتی سیٹلائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد لانچ کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔
زارع پور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لانچ کے لیے دیگر تحقیقی اور آپریشنل سیٹلائٹس تیار کر رہا ہے، ہم مستقبل میں لانچوں کے لیے درست وقت کا اعلان کریں گے۔
ناہید 1 ایک ایرانی کم زمینی مدار میں مواصلاتی مائیکرو سیٹلائٹ ہے جسے فروری 2016 میں منظر عام پر لایا گیا تھا۔
ایران کی خلائی ایجنسی کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹرانسپورٹیشن سسٹم نے ناہید 1 سیٹلائٹ تیار کیا ہے۔
ناہید 2 ایک کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سیٹلائٹ ہے جو ایک تھرسٹر (خلائی جہاز) سے لیس ہے جو مدار میں تبدیلیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی ترقی کو کم زمینی مدار میں کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم بنانے کی ایران کی کوششوں میں ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2022 - 15:13
تہران، ارنا – ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایرانی رواں سال کے اختتام تک کم از کم دو سیٹلائٹ خلا میں بھیج جائيں گے۔