عالمی یوتھ ووشو چیمپئن شپ کا آٹھواں راؤنڈ جو 6 دسمبر کو انڈونیشیا کے شہر تانگرانگ میں شروع ہواتھا، آج (ہفتہ 10 دسمبر) کو اختتام پذیر ہوا۔
ایرانی ووشو ٹیم نے منگل کے روز انڈونیشیا کے شہر تانگرانگ میں ہونے والے عالمی جونئیر مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے 13 طلائی، 5 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
ایرانی کھیلاڑیوں 'یونس خدایی، ہستی صدیقی، نازنین بازدار ، حدیث امیری، دیانا رحیمی، کوثر علیزادہ، امیرمحمد بازگیر، حسین ولیزادہ ،امیرحسین ہمتی، عرفان محرمی اور سہیل موسوی نے 13 طلائی تمغے جیت لیے۔
ایران کے بعد چین 15 تمغوں (10 طلائی، 3 چاندی اور 2 کانسی) کے ساتھ دوسرے نمبر اور میزبان ملک انڈونیشیا 17 تمغوں (10 طلائی، 2 چاندی اور 5 کانسی) کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu