تہران، ارنا - تھرمل پاور کمپنی کے نائب سربراہ نے 'بوتیا' سٹیل پاور پلانٹ کے گیس یونٹ کو ملکی پاور گرڈ سے منسلک کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تھرمل پاور پلانٹس کی صلاحیت 73000 میگاواٹ کی حد تک پہنچ گئی ہے۔

محمد رمضانی نے ہفتہ کے روز  کہا کہ اب تک ملک میں 134 پاور پلانٹس میں 604 تھرمل پاور جنریشن یونٹس بنائے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے اور بڑی صنعتوں کے زیر ملکیت تھرمل یونٹس کی تعداد 396 یونٹس تک پہنچ گئی ہے اور نجی شعبے کے زیر ملکیت تھرمل پاور پلانٹس کی صلاحیت 49 ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر چکی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu