تہران، ارنا- ایران کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے ریاض میں گراں پری کے مقابلوں میں  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار طلائی تمغے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

26 ممالک کے 77 کھیلاڑیوں (40 مرد اور 37 خواتین) کی شرکت کے ساتھ 2022 میں ہونے والے پیرا گراں پری مقابلے کا آخری مرحلہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔

ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے 4 طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

سعید صادقیان‌پور، علیرضا بخت، حامد حق شناس اور مریم عبداللہ‌پور نے ترتیب میں63 ، 80، 80 اور 47 کلوگرام کے زمروں میں 4 طلائی تمغے حاصل کیے اور روزا ابراہیمی نے 57 کلوگرام کے زمرے میں بھی ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu