یہ بات محمد دہقان نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فٹ بال فیڈریشن کی سایٹ میں جعلی ایرانی جھنڈے کی اشاعت کیلیے امریکہ کے غیر پیشہ ورانہ اور خصمانہ اقدام کے ردعمل میں کہا کہ امریکہ کو اپنے اس رویے کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔
دہقان نے کہا کہ امریکہ کا اس کام بین الاقوامی قوانین اور فیفا کے قوانین کے خلاف ہے جس اقدام کے خلاف قانونی کارروائی کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیفا کی طرف سے فراہم کردہ اہم ایگزیکٹو گارنٹی کی وجہ سے، متعلقہ قانونی حکام کوشش کر رہے ہیں تا کہ وہ اپنے غیر قانونی رویے کی قیمت کو اداکریں۔
« ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے "اللہ" کا لفظ ہٹا دیا۔
اس اقدام کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ای میل بھیجی ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ سنجیدہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم منگل کے روز اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ کے خلاف شکست کھائی اور دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو شکست دے دی۔