ارنا رپورٹ کے مطابق، دہلی کے دورے پر آئے ہوئے "علی باقری کنی" نے باہمی تعلقات کی مشورت کے سلسلے میں آح بروز بدھ کو بھارتی وزیر خارجہ "جے شنکر" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کو سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کو بڑھانے کے لیے ہمارے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔
باقری نے تہران- دہلی کی صلاحیتوں کو دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق استعمال کرنے اور مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران اور بھارت کے درمیان بالخصوص علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں تعاون کو بین الاقوامی نظام میں کثیرالجہتی کے بنیادی ڈھانچے کا استحکام قرار دے دیا۔
در این اثنا بھارتی وزیر خارجہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے لیے بھارت کی تیاری کا اعلان کیا اور چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے کام کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu