یہ بات احمد وحیدی نے پیر کے روز وزارت داخلہ کے ملازمین کے ایک اجتماع میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ آج دشمن ہائبرڈ جنگ اور میڈیا کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملکی استحکام اور سلامتی کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے اور اس نازک صورتحال میں دشمنوں کی سازشوں کے خلاف سب کو پوری طرح ہوشیار ہوجانا چاہیے۔
وحیدی نے کہا کہ کوئی بھی ایرانی شہری اس بات کو قبول نہیں کرے گا کہ دشمن کی سازش سے ملک غیر محفوظ ہو جائے، اس لیے شخصیات اور چہروں کو فسادیوں اور ملکی سلامتی میں خلل ڈالنے والوں کے سامنے واضح موقف اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمن کی نرم جنگ کے سامنے ناکام نہیں ہونا چاہیے اور ایران انٹرنیشنل چینل سعودی عرب کے پیسوں سے اور بی بی سی چینل بھی برطانوی حکومت کی مالی حمایت سے چلایا جاتا ہے اور ایران سے سعودی اور انگریزوں کی نفرت سب پر واضح ہے۔ اسی وجہ سے ان میڈیا کا مقصد ہمیشہ دشمنی اور ایران کو کمزور کرنا ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے یاد دلایاکہ دشمن اپنی تمام تر صلاحیتوں اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے ساتھ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہمیں اس بدامنی سے نمٹنا چاہیے۔
وحیدی نے ملک میں حالیہ فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ واقعات میں بسیجی فورسز نے ملک میں دشمن کی جانب سے عدم تحفظ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی طاقت کو کمزور کرنے کے لیے ہر قسم کی سازشیں استعمال کر رہا ہے۔ اور آج بسیجی فورسز مخلص اور بہادری کے ساتھ دشمن کی نئی سازش کے مقابلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کا خیال تھا کہ وہ اقتصادی پابندیوں سے اپنے اہداف کو آگے بڑھا سکتا ہے لیکن عملی طور پر اس نے دیکھا کہ انقلاب اپنے راستے پر گامزن ہے۔ ملک کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔
وحیدی نے نئی ٹیکنالوجی خاص طور پر ہائپر سونک میزائل تک ملک کی سائنسی رسائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہائپر سونک میزائل ملک کے محنتی نوجوانوں اور انجینئروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن معاشی دباؤ سے مایوس ہو کر ہائبرڈ جنگ کی طرف متوجہ ہوا اور اس جنگ میں وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں کو بروئے کار لایا ہے۔