تہران۔ ارنا- مستضعفان فاؤنڈیشن انرجی ہولڈنگ سے وابستہ پایندان کمپنی کے سی ای او نے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 14 کے یونٹ 3 کی  قبل از وقت مکمل ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا اس یونٹ کے نفاذ سے تقریباً 13 ملین مکعب میٹر گیس ملک کے قومی نیٹ ورک میں داخل کیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "اکبر دادخواہ" نے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 14 کے ترقیاتی منصوبے میں پایندان کمپنی کی سرگرمیوں  سے متعلق کہا کہ پایندن کمپنی 2013 میں جنوبی پارس گیس کے فیز 14 پروجیکٹ میں آٹھ کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ پروجیکٹ کے نفاذ کے شعبے میں مرکزی رکن کے طور پر موجود تھی۔

انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ پایندان کمپنی اس مرحلے پر عمل درآمد کرنے والی سب سے اہم کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اب تک گیس کے چار یونٹس (ٹرینوں) میں سے دو یونٹ تعمیر، ترسیل اور کام میں لگ چکے ہیں۔

دادخواہ نے کہا کہ کہ فیز 14 کے چار یونٹس میں سے دو گیس یونٹ رہ گئے ہیں اور ہم اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے اور ملک کی گیس کی پیداوار اور اس کی قومی نیٹ ورک میں منتقلی کے لیے ایک اہم قدم اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاینبدان کمپنی نے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 15، 16، 17، 18، 22، 24 اور 13 کے مراحل کی تعمیر میں بھی موثر اور اچھی موجودگی رکھی ہے۔

واضح رہے کہ  جنوبی پارس ايك خصوصی اقتصادي علاقہ ہے جو ايران كے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خليج فارس كے قريب واقع ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu