جنوری سے اگست 2022 کے آٹھ مہینوں میں ایران اور بھارت کے درمیان تجارت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔
2021 کے آٹھ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان کل تجارتی تبادلے کا اعلان ایک ارب 176 ملین ڈالر تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے آٹھ مہینوں میں ایران کو بھارت کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 56 فیصد بڑھ کر 1.384 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ بھارت نے پچھلے سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ایران کو 886 ملین ڈالر کا سامان برآمد کیا تھا۔
اس سال کے آٹھ مہینوں میں ایران سے بھارت کی درآمدات میں بھی 40 فیصد نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 407 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ پچھلے سال اسی عرصے میں بھارت نے ایران سے 290 ملین ڈالر کی اشیا درآمد کی تھیں۔
اس سال کے 8 مہینوں میں چاول اور چائے ایران کو سب سے اہم بھارتی برآمدات میں شامل تھے،اس عرصے میں بھارت نے 913 ملین ڈالر کا چاول اور 60 ملین ڈالر کی چائے ایران کو برآمد کی۔
2022 کے پہلے آٹھ مہینوں میں بھارت نے ایران سے درآمد کی جانے والی سب سے اہم اشیاء میں پٹرولیم مصنوعات اور پھل تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آٹھویں مہینے میں ایران سے بھارت کی درآمدات دوگنی ہو کر 46 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست میں ایران سے 23 ملین ڈالر مالیت کا سامان درآمد کیا تھا۔
اگست 2022 میں ایران کو بھارت کی برآمدات بھی 80 فیصد بڑھ کر گزشتہ سال اگست میں 78 ملین ڈالر سے اس سال اگست میں 141 ملین ڈالر ہوگئیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2022 - 12:11
تہران، ارنا - بھارتی وزارت تجارت اور صنعت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم ایک ارب 791 ملین ڈالر تھا۔