تہران۔ ارنا- ٹوکیو اولمپکس میں ایران کے گولڈ شوٹنگ چیمپیئن نے "آرتین سرایداران" کو اوپن پسٹل مقابلے کا گولڈ میڈل پیش کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو اولمپکس میں ایران کے شوٹنگ چیمپیئن "جواد فروغی"  نے آرتین سرایداران کے گھر پر حاضر ہوکر آرٹین کو اپنے اوپن پسٹل مقابلے کے گولڈ میڈل سمیت  ملک کے کیھلاڑیوں کی جانب سے قومی شوٹنگ ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ آرتین کے والد، والدہ اور بھائی، شاہچراغ کے مزار پر داعش کے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu