تہران۔ ارنا- ایرانی کراٹے کھیلاڑی نے عالمی مقابلوں کے -75 کلوگرام کیٹگیری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بارہویں عالمی کراٹے مقابلوں کا مختلف عمروں کے زمروں میں آج بروز اتوار کو فائنل میچز کے انعقاد سے اختتام کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "علیرضا حیدری" نے فائنل مرحلے کے -75 کلوگرام کی کیٹگیری کے میچ میں اپنی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر ایک طلائی تمغہ کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ حیدری نے اس سے پہلے آرمنییا، سپین، سلوواکیا اور اردن کے نمائندوں کیخلاف میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu