ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے تیسرے علاقے میں شمالی بحر ہند میری ٹائم سیکورٹی کنٹرول سینٹر کا افتتاح بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل "شہرام ایرانی"، آیونزکے رکن ممالک کے کمانڈروں اور نمائندوں اور ایران میں موجود فوجی افسروں کی موجودگی میں کیا گیا۔
ایڈمیرل ایرانی نے میری ٹائم سیکورٹی کنٹرول سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ آیونز میری ٹائم سیکورٹی ورکنگ گروپ کے ارکان کے اجلاس کے ساتھ ہی، سمندری سیکورٹی مرکز کو بحر ہند کے شمالی کنارے اور مکران کے ساحل پر دنیا کے اہم اور اسٹریٹجک ساحلی علاقوں میں سے ایک کے طور پر کھول دیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu