قم، ارنا – ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور نے ملک میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد ایران میں افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی سال ملک کے اسکولوں میں 520 ہزار غیرملکی طلباء زیر تعلیم ہیں۔

یہ بات حسین کاظمی قمی نے غیر ملکی مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک افغانستان کی سماجی، سیاسی، اقتصادی صورتحال مستحکم نہ ہوجائے تب تک ہم ایران میں افغان شہریوں کی مسلسل موجودگی کا مشاہدہ کریں گے۔

کاظمی قمی نے کہا کہ ایران خطے کا سب سے زیادہ تارکین وطن دوست ملک ہے اور خطے کا کوئی بھی ملک حتیٰ کہ پاکستان کے پاس بھی مہاجرین کو راغب کرنے اور صلاحیت نہیں ہے اور کوئی بھی ملک ایران کی طرح افغانستان کے حالات سے متاثر نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu