تہران، ارنا - ایران کی انڈر 23 گریکو رومن کشتی ٹیم نے اسپین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، تین کانسی کے تمغے اور 138 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

 انڈر 23 گریکو رومن کشتی  کےمقابلوں کا اسپین میں پیر (17اکتوبر) سے آغاز کیا گیا ہے اور گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔

ایران کی انڈر 23 گریکو رومن کشتی ٹیم نے اسپین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، تین کانسی کے تمغے اور 138 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ان مقابلوں میں پویا دادمرز، ایمان محمدی اور سید دانیال سہرابی نے ترتیب میں 55،63 اور 67 کلوگرام کے زمروں میں طلائی تمغہ جیت لیا اور امیر عبدی، علی اکبر یوسفی اور علی عابدی نے بھی تین کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu