تہران۔ ارنا- تہران کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ اوین جیل میں جھڑپ کا ملک میں حالیہ فسادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، تہران کی اوین جیل میں کل رات کو چوروں کی جیل کے قیدیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کپڑوں کے گودام کو نذر آتش کردیا گیا تا ہم جیل سیکیورٹی فورسز اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے پر آگ بجھانے کا عمل ختم ہوگیا۔

حادثے کے جائے وقع پر حاضر ایک امدادی فورس نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے کا عمل ختم ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے تہران کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ اوین جیل کی صورتحال امن ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کے درمیان جھڑپ کا ملک میں حالیہ فسادات سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ہے اور سیکورٹی قیدیوں کا سیکشن، چوروں اور مالی مجرموں کے سیکشن سے بہت دور ہے جہاں آتش زنی اور تصادم ہوئے تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu