تہران، ارنا - ایرانی خلائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہےکہ قلیل مدت میں سٹار لنک جیسا سیٹلائٹ سسٹم بنانے کے لیے، ہمیں اس کام میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے ایک بین الاقوامی کنسورشیم بنانے کی ضرورت ہےجس بارے میں مشاورت ہوئی ہے اور ہم اسے اگلے چند سالوں میں حاصل کر لیں گے۔

کچھ عرصہ پہلے کچھ لوگوں نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی خلائی ایجنسی کو ایران کے لیے سٹار لنک کی طرح ایک سیٹلائٹ بنانا چاہیے لیکن ایسے سیٹلائٹ کی تعمیر وقت طلب، مہنگا اور مشکل ہے۔

ایرانی خلائی تنظیم کے سربراہ حسن سالاریہ نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں سٹار لنک کی طرح ایک سیٹلائٹ بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایرانی خلائی تنظیم کے پاس سیٹلائٹ سسٹم کی تعمیر کے حوالے سے ایک تحریری پروگرام ہے۔ منصوبہ یہ ہے کہ ہم اس شعبے میں سرگرم علم پر مبنی کمپنیوں کی تشکیل میں حمایت کریں  تاکہ وہ ایک کنسورشیم بن جائیں اور چھوٹے ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹس (300 کلوگرام تک) تیار کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu