یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات (CICA) سے متعلق کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کی روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صدر رئیسی نے کہا کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اپنے مختصر قیام کے دوران رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی اور غیر علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون ہم آہنگی، اچھی ہمسائیگی اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنا سکتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ سی آئی سی اے جیسی تنظیموں کے ساتھ تعاون سے ایران کو ایشیا کے اقتصادی ڈھانچے کے ساتھ اچھے روابط استوار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف صلاحیتوں کے حامل ایک طاقتور ملک کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار دوسرے ایشیائی ممالک کے لیے ایک موقع ہو سکتا ہے جو امن، استحکام اور سلامتی کا باعث بنتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu