ارنا رپورٹ کے مطابق، 36 ویں بین االاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا آج مطابق 12 اکتوبر کو ایرانی صدر سید "ابراہیم رئیسی" کی تقریر سے آغاز کیا گیا۔
اس سال اختتامی تقریب کا انعقاد نہیں ہوگا اور کانفرنس سیکرٹریٹ کی طرف سے حتمی بیان جاری کیا جائے گا۔
اسلامی مذاہب کی عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام میں ہر سال اتحاد کے ہفتے کے موقع پر 12 سے 17 ربیع الاول تک بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا دنیائے اسلام کے اہم شخصیات کی شرکت سے انعقاد کیا جاتا ہے۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس کانفرنس کا ورچوئل طور پر انعقاد کیا گیا اور گزشتہ سال کے دوران میں بھی کچھ مہمانوں نے اس کانفرنس میں فزیکل طور پر حصہ لیا۔ لیکن رواں سال میں دنیائے اسلام کے سیاسی اور ثقافتی شعبے میں سرگرم اہم شخصیات اس کانفرنس میں حاضر ہوں گے۔ وہ "اسلامی اتحاد، امن اور دنیائے اسلام میں انتشار اور تنازعات سے نمٹنا؛ ایگزیکٹو حل اور عملی اقدامات" کے نعرے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
اس سال کانفرنس کے غیر ورچوئل حصہ میں 60 ممالک کے 200 مفکرین اور 100 ملکی سیاسی اور ثقافتی شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔ اور 9 اکتوبر بروز اتوار کو شروع ہونے والے ویبنار حصے میں 144 تقاریر پر مشتمل 12 ویبنار سیشنز ہوں گے؛ یہ تقاریر اسلامی اتحاد کانفرنس کی ویب سائٹ سے انگریزی، عربی اور فارسی میں براہ راست حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu